شنگھائی، 26 اکتوبر، 2022/ژنہوا-ایشیانیٹ/– چونگ منگ میں اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کی بھرپور فصل کا راز پانی کو سمجھا جاتا ہے۔ ضلع میں پانی کی خاصیت اسی معیار کی حامل ہے جو خاصیت  ڈونگ فینگ شیشا ریزروائر اور چنگ کاؤشا ریزروائر — شنگھائی کے رہائشیوں کے لیے پینے کے پانی کے بڑے ذرائع  —  کے پانی کی ہے۔

2007 سے، چونگ منگ نے اپنے ماحولیاتی جزیرے کی تعمیر اور شہر کے انڈسٹریل  اسٹرکچر ایڈجسٹمنٹ کی ضروریات کے مطابق ایک انڈسٹریل  اسٹرکچر ایڈجسٹمنٹ پروگرام شروع کیا ہے۔

چونگ منگ کے پانی کا راز

10 سال سے زیادہ کی کوششوں کے بعد، پرانی پیداواری صلاحیت کے حامل تقریباً 300 پراجیکٹس کو بند یا دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں ٹیکسٹائل، پرنٹنگ اور رنگائی  اور کاغذ سازی جیسی صنعتیں شامل ہیں، جن کے بارے میں خدشہ ہے وہ  پانی کی ماحولیاتی حالت کو آلودہ کرنے کا سبب رکھتی ہیں۔

پانی کی ماحولیاتی حالت  کو مستقل بہتر بنانے کے منصوبے کے ذریعے، چونگ منگ کی سطح  کے پانی کے معیار کی تعمیلی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی ہے، اور زرعی پیداوار کو اس سے مسلسل فائدہ پہنچ رہا ہے۔ سب سے مشہور مقامی آبی پیداوار میں سے ایک میٹن کیکڑا ہے۔ چونگ منگ کیکڑے کو اکثر اس کی پرکشش خوشبو اور عمدہ ذائقے کی وجہ سے کھانے والے اس کی تعریف کرتے ہیں۔

شنگھائی اوشین یونیورسٹی کے پروفیسر وانگ چنگ ہوئی، دریائے یانگسی کے منہ پر چونگ منگ کے مقام کو اس خاص ذائقے سے منسوب کرتے ہیں۔ وانگ کا کہنا ہے کہ یہاں پر جہاں میٹھا پانی اور کھارا پانی آپس میں ملتے ہیں، پانی کی خاصیت غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔

چونگ منگ کیکڑا

وانگ نے مزید کہا کہ اگرچہ چونگ منگ میں پانی کا ایک چھوٹا سا  ہی رقبہ ہے اور جیانگ سو اور آنہوئی صوبوں میں کیکڑے کی افزائش کے قریبی علاقوں کے مقابلے میں محدود پیداواری صلاحیت ہے، لیکن یہ اپنی مقبولیت اور قدر کو بڑھانے کے لیے اپنے کیکڑے کے معیار کو بہتر بنا سکتا ہے۔

کیکڑے کی طرح اعلیٰ قسم کا چاول ضلع کی ایک اور اہم پیداوار ہے۔ 2017 میں، کیمیائی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے استعمال سے پاک چونگ منگ کے چاول نے  شنگھائی میں اپنے اعلیٰ معیار کی بنا پر چاندی کا تمغہ جیتا۔

ضلع کے اندر سبز خوراک کی کاشت کاری کے لئے مختص رقبہ 92 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

چونگ منگ کے میاؤزن ٹاؤن کی  جیانگ فان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل پروفیشنل کوآپریٹو میں، “چاول، مچھلی اور کرے مچھلی” کا ماڈل کئی سالوں سے جاری ہے۔

چاول کے کھیتوں میں مچھلی، کرے فش اور دیگر نامیاتی اجسام کی پرورش کرکے، کیڑے مار ادویات کے استعمال کے بغیر فالتو گھاس پھوس اور کیڑوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔

غذائیت سے بھرپور پانی میں مچھلی اور کرے فش کو اچھی طرح سے خوراک دی جاتی ہے جبکہ چاول اچھی پیداوار کے ساتھ ساتھ مارکیٹ کی قدرمیں بھی اضافہ کرتا ہے۔

کوآپریٹو کے سربراہ ہوانگ گوچاؤ کے مطابق، فارم کی  فی ہیکٹر آمدنی روایتی چاول کی کاشت سے کئی گنا زیادہ ہے۔

ماخذ: شنگھائی چونگ منگ ڈسٹرکٹ پیپلز گورنمنٹ کا انفارمیشن آفس

تصویری منسلکات کے لنکس:

لنک:  http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=432159

لنک: http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=432165