سڈنی، 22 نومبر 2021 / میڈیانیٹ-بین الاقوامی – ایشیانیٹ / — covidvaccinehub.org (https://covidvaccinehub.org/ ) اگر آپ حقائق جانچنے والے یا صحافی ہیں تو ہم یہاں آپ کی خبراسٹوری کے لئے درکار معلومات اور ماہرین تلاش کرنے میں آپ کی مدد کےلئے موجود  ہیں۔

کوویڈ-19 ویکسین میڈیا حب (https://covidvaccinehub.org) صحافیوں اور حقائق جانچنے والوں کے لئے وقف عالمی وسیلہ ہے جو متعدد زبانوں میں دستیاب مواد کے ساتھ کوویڈ-19 ویکسین کے بارے میں ثبوت پر مبنی معلومات تک رسائی چاہتے ہیں۔

حب قابل بھروسہ ذرائع سے کوویڈ-19 ویکسین کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے، جن میں وضاحت کنندگان، تازہ ترین تحقیق کے خلاصے، ماہرین کے تبصرے اور آن لائن میڈیا بریفنگ شامل ہیں۔

یہ منصوبہ ایک مشترکہ کوشش ہے جس میں آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی، تائیوان، افریقہ، کینیڈا، امریکہ، اسپین اور نیوزی لینڈ میں سائنس میڈیا سینٹرز اور دیگر غیر منافع بخش تنظیموں کی شراکت شامل ہے۔ حب پر تعاون کرنے والی تنظیموں کی ایک مکمل فہرست موجود ہے۔

صحافی اس حب کو باقاعدہ الرٹ پر سائن اپ کرنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں اور نیٹ ورک کا استعمال مختلف ممالک میں ویکسین کے بارے میں سوالات پوچھنے یا کہانی ( اسٹوری) میں مدد مانگنے کے لئے کرسکتے ہیں۔

یہ گوگل نیوز انیشی ایٹو کی گرانٹ کے اشتراک سے عمل میں آیا ہے۔ اس میں شامل تمام تنظیمیں آزاد ہیں اور صحافیوں کو  فیکٹ چیکرز  کوویڈ-19 ویکسین کے بارے میں درست معلومات اور قابل اعتماد ماہرین تلاش کرنے میں مدد دینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔

مزید معلومات کے لئے، برائے مہربانی وزٹ کریں:  https://covidvaccinehub.org

یا آسٹریلوی سائنس سے رابطہ کریں۔

میڈیا کے ادارے ای میل کے ذریعے رابطہ کریں:

info@smc.org.au  یا  8666 7120 8 61+

ہمارے بارے میں: آسٹریلوی سائنس میڈیا سینٹر ایک آزاد اور غیر منافع بخش مرکز ہے جو سب کے فائدے کے لئے سائنس کے حوالے سے میڈیا کی کوریج کو بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے۔  جب سائنس کے حوالے سے کچھ بھی سرخیوں کی زینت بنتا ہے تو ہم ثبوت اور ماہرین فراہم کرتے ہیں۔  اور ہمارے خطے کے لئے بریکنگ سائنس نیوز پورٹل کا انتظام کرتا ہے – scimex.org  یہ سینٹر، سائنس میڈیا مراکز کے عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے۔

ماخذ: کووڈ ویکسین میڈیا حب